Home Urdu ہاکی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے شکست کے باوجود امیدیں بلند رکھیں: کانگریس

ہاکی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے شکست کے باوجود امیدیں بلند رکھیں: کانگریس

0

 دہلی، 3 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہےکہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی اولمپک کے سیمی فائنل میں شکست بھلے ہی ہوئی ہے۔ لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے جس جوش کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے واضح ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔
کانگریس مواصلات محکمے کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ پہلے ہاف میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی زبردست رہی۔ ہمارے کھلاڑیوں کے اس کھیل سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پرجوش رہی ہے اور ان کے عمدہ کھیل ثابت کرتا ہے کہ آئندہ اولمپک میں سونے کا تمغہ ہمارے نام ہوگا

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Exit mobile version