Home India لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے لئے دہلی والوں کے خلاف سخت...

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے لئے دہلی والوں کے خلاف سخت کارروائی غیر مناسب: کانگریس

0

دہلی، 03 جون (یو این آئی) دہلی کانگریس کے صدر چودھری انیل کمار نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عائد تالا بندی کی پابندی کرانے کے نام پر بڑی تعداد میں لوگوں کا چالان کاٹنے اور لوگوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے جواز پر سوال اٹھایا ہے۔
مسٹر انل کمار چودھری نے جمعرات کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس تالا بندی کے دوران 19 اپریل سے 25 مئی تک ضلعی انتظامیہ، میونسپل کی ایجنسیوں اور دہلی پولس کے ذریعہ دو لاکھ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ جن میں دہلی پولس نے 97374 چالان کاٹے ہیں، حکومت دہلی کے عہدیداروں کی ٹیموں نے 93،723 اور میونسپل کارپوریشنوں نے 6،480 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں 2000 روپے جرمانہ عائد کرکے لوگوں اقتصادی بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں ماسک پہننے اور مناسب طریقے سے ماسک پہننے اور آگاہی پیدا کرنے کا مشورہ دینے کی ضرورت تھی۔ دہلی میں اب کوئی بھی خاندان انفیکشن کے اثرات سے اچھوت نہیں ہے، جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔
مسٹر انل کمار چودھری نے کہا کہ اروند کیجریوال کی حکومت، بی جے پی کی حکمرانی والی دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی پولس کو عوام سے حساس سلوک کرنا چاہئے تھا، لیکن ان پر جرمانہ عائد کیا گيا اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ افراد میں سے ایک لاکھ 71 ہزار 154 افراد کو ماسک نہ پہننے یا ماسک کو غلط طریقے سے پہننے کے چالان جاری کیے گئے، لیکن حکومت ان کی معاشی مجبوری کی وجہ سے 86 فیصد لوگوں سے جرمانہ وصول کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے لوگوں کی معاشی حالت بد سے بد تر ہوتی چلی گئی ہے۔ لوگوں کے پاس کھانے کے لئے پیسہ نہیں ہے تو وہ جرمانہ کیسے ادا کریں گے

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Exit mobile version