Home India ونود دووا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

ونود دووا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

0

ئی دہلی ، 3 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سینئر صحافی ونود دووا کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔
مسٹر دووا پر گذشتہ سال کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لئے یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں حکومت پر تنقید کرنے پر ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مسٹر دووا کے خلاف ہماچل پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مہاسو یونٹ کے صدر اجے شیام نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
جسٹس یو یو للت اور ونیت سرن نے مسٹر دووا کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ 1962 کا ایک حکم ہر صحافی کو اس طرح کے الزامات سے بچاتا ہے۔
تاہم ، بنچ نے مسٹر دووا کی دس برسوں کا تجربہ رکھنے والے کسی بھی صحافی کے خلاف بغیر ایک ماہر کمیٹی کی منظوری کے کوئی ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم دینے سے متعلق عرضی کو یہ کہتے ہوئے مستردکردیا کہ اس سے واضح طور سے مقننہ کے دائرہ اختیار میں مداخلت ہوگا۔
گذشتہ سال عدالت نے چھ اکتوبر کو مسٹر دووا ، ہماچل پردیش حکومت اور شکایت کنندہ کی دلائل سننے کے بعد یہ حکم محفوظ کرلیا تھا۔
مسٹر دووا کے خلاف یوٹیوب کے پروگرام ‘ونود دووا شو’ کے لئے درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے ، 268 ، 501 اور 505 کے تحت الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فرضی خبریں پھیلارہے ہیں ، 

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Exit mobile version