ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کردیا

0
174
Pakistan's Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi gestures during a press conference in Islamabad, Pakistan, Saturday, Aug. 10, 2019. Pakistan says that with the support of China, it will take up India's unilateral actions in the disputed region of Kashmir with the U.N. Security Council and may approach the U.N. Human Rights Commission over what it says is the "genocide" of the Kashmiri people. (AP Photo/Anjum Naveed)

 دہلی ، 10 جون (یو این آئی) ہندوستان نے جھارکھنڈ کے بوکارو میں گذشتہ ہفتے ایک مشکوک مادہ ضبط کرنے سے متعلق پاکستان کے الزامات کو ہندوستان کی شبیہ کو خراب اور داغدار کرنے والا قرار دیتے ہوئے پوری طرح مسترد کردیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے یہاں ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری توانائی کمیشن نے گذشتہ ہفتے بوکارو میں برآمد شدہ مواد کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ مذکورہ مواد میں یورینیم یا کوئی اور تابکار مادے شامل نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی میڈیا رپورٹ کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے مضحکہ خیز بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا مقصد حقائق کی جانچ کیے بغیر صرف ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنا ہے۔
مسٹر باگچی نے بتایا کہ ہندوستان کے پاس بین الاقوامی سطح پر کنٹرول شدہ مواد کے لئے ایک سخت قانونی وانضباطی نظام موجود ہے۔
اسلام آباد میں انڈین مشن کی سلامتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ اپنے مشنوں کی سلامتی کے حوالے سے میزبان ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں اور حکومت سے مستقل رابطے میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here