ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار سے زائد کورونا مریض صحت یاب

0
198

 دہلی، 3 اگست (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 38 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہو گئے ہیں اور اس دوران 30549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
دریں اثنا پیر کو ملک میں 61 لاکھ 9 ہزار 587 افراد کو کورونا کی ویکسین لگا گئی۔ اب تک ملک میں 47 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 114 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30549 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 887 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30896354 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 8760 کم ہوکر چار لاکھ 4 ہزار 958 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 422 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 195 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر1.31 فیصد، ری کوری کی شرح 97.35 فیصد اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیس 2212 بڑھ کر 82350 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 4110 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6094896 ہوگئی ہے جبکہ 157 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 132948 ہوگئی 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here