اگلے تین دنوں تک بارش کے امکانات

0
152

چنڈی گڑھ ، جون 02 (یو این آئی) اگلے تین دنوں تک شمال مغربی خطے کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس طرح کا موسم آئندہ دو دنوں تک رہنے کے آثار ہیں۔ آج نمی کی وجہ سے لوگ پسینے سے شرابور رہے۔ شہر میں درجہ حرارت 34 ڈگری ، انبالہ میں 35 ڈگری ، حصار میں 34 ڈگری ، کرنال میں 35 ڈگری ، نارنول میں 33 ڈگری ، رہتک میں 36 ڈگری اور گڑگاؤں میں 35 ڈگری رہا۔
بھیوانی میں درجہ حرارت 35 ڈگری ، سرسہ میں 34 ڈگری ، امرتسر اور لدھیانہ میں 37 ڈگری ، پٹیالہ میں 35 ڈگری ، پٹھان کوٹ اور آدم پور میں درجہ حرارت 37 ڈگری اور ہلواڑہ میں 36 ڈگری ، بھٹنڈا اور گورداس پور میں 37 ڈگری ، دہلی میں 36 ڈگری ، سری نگر میں 27 ڈگری اور جموں میں 36 ڈگری درجہ حرارت رہا۔(UNI)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here