ناٹو سربراہ کانفرنس میں امریکی عزم کا اعادہ کریں گے بائیڈن

0
150

واشنگٹن ، 6 جون (اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ 14 جون کو برسلز میں شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) سربراہ کانفرنس کے دوران اجتماعی دفاع کے تئیں امریکہ کےعزم کا اعادہ کریں گے۔
مسٹر بائیڈن نے ہفتے کے روز واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا ’’جمہوری اقدار کا اشتراک دنیا کی تاریخ کے سب سے کامیاب اتحاد کی بنیاد رہا ہے۔ میں برسلز میں ناٹو کے آئندہ اجلاس میں آرٹیکل 5 کے تئیں امریکہ کے مستحکم عزم کا اعادہ کروں گا اور اس بات کا یقین کروں گا کہ ہمارے اہم انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں جیسے خطرات سمیت چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارا اتحاد مضبوط ہے ‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here