آنگن واڑی ورکرس کا سری نگر میں اپنے مطالبوں کو لے کر احتجاج

0
204

سری نگر،7 جون (یو این آئی) آنگن واڑی ورکروں نے پیر کے روز ایک بار پھر یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ورکرس اپنے مطالبات کو لے کر جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔
اس موقع پر ایک احتجاجی ورکر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں بار بار سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سال 2019 سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور ہمیں کورونا ڈیوٹی انجام دینے پر کوئی معاوضہ دیا جا رہا ہے۔
موصوفہ نے کہا کہ حکومت نے سال گذشتہ ہمیں پانچ ہزار روپیے دینے کا اعلان تو کیا لیکن ہمیں پانچ پیسے بھی نہیں دئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ڈیوٹی انجام دینے کے لئے ہم گھر گھر جاتے ہیں اس دوران دو ورکرس کورونا کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں چلی گئیں لیکن حکومت نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔
موصوفہ نے مطالبہ کیا کہ آنگن واڑی ورکرس کو تنخواہیں واگذار کرنے کے علاوہ وہ مراعات ملنے چاہئے جو ہیلتھ محکمے کے ملازمین کو مل رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here