اولین فرصت میں کورونا ویکسین لگوائیں: فاروق عبداللہ کی عوام سے اپیل

0
152

، 8 جون (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں سے اولین فرصت میں کورونا ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی ویکسین اس وبا سے نجات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے تاہم دیگر کورونا گائیڈ لائنز پر بھی سختی سے عمل پیرا ہونے کی سخت ضرورت ہے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا جس کو نیشنل کانفرنس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی پوسٹ کیا تھا۔
انہوں نے کہا: ‘کورونا وبا سے لاکھوں لوگ مر گئے اب خدا کا شکر ہے کہ ایک ویکسین آئی ہے جو ہمیں اس سے محفوظ رکھ سکتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں لوگوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ کوئی وقت لئے بغیر جنتی جلدی ہو سکے، اپنے اپنے سینٹروں پر جا کر اس ویکسین کو لگوائیں’۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے علاوہ باقی تمام کورونا گائیڈ لائنز پر بھی سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے اور گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے ہم اس وبا سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
بتا دیں کہ ویکیسن کے بارے میں پھیلائی افواہوں کے پیش نظر وادی کشمیر میں بھی کئی لوگ اس کو لگوانے سے احتراز کر رہے ہیں۔
تاہم انتظامیہ نے وادی میں ویکشینیشن مہم کو تیز کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here