دہلی کی کار کھائی میں گری ، خاتون سمیت دو افراد کی موت

0
130

نی تال ، 5 جون (یو این آئی) اتراکھنڈ کے نینی تال میں واقع بھومیا دھار گاؤں کے نزدیک جمعہ کی دیر رات ایک کارکے گہری کھائی میں گرجانے سے دارالحکومت دہلی کے رہنے والے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ بھاولی جیولی کوٹ روڈ پر واقع بھومیا دھار گاؤں کےنزدیک دیر رات دو سے تین بجے کے درمیان پیش آیا۔ دہلی نمبر کی کار میں دو خواتین سمیت تین افراد سوار تھے ۔ کار بھاولی سے جیولی کوٹ کی طرف جاتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔
ہفتہ کی صبح تلیتال تھانے کو کار حادثے سے متعلق لوگوں سے اطلاع موصول ہوئی ۔ اس کے بعد تلیتال تھانہ اور جیولی کوٹ چوکی کی پولیس موقع پر پہنچی اورراحت وبچاؤ کے کام شروع کئے گئے ۔ پولیس نے سخت مشقت کے بعد زخمی خاتون اور لاشوں کو کھائی سے باہر نکالا۔ مرنے والوں کی شناخت سرین ولد شہاب الدین ساکن دولت پور غازی آباد اور نیلم شرما دختر سشیل شرما ساکن شکر پور دہلی کے طور پر ہوئی ہے ۔ جبکہ صوفیہ زوجہ محمد ساحل ساکن راجندر نگر دہلی شدید زخمی ہو گئی ۔ اسے ہلدوانی سشیلا تیواری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here