جالندھر میں ایک کلو گرام ہیروئن ، پستول سمیت تین اسمگلر گرفتار

0
292


جالندھ ،4 جون (یو این آئی) جالندھر میں جالندھر رورل پولیس نے ضلع میں اعلی سطح کے جانچ مراکز کی نگرانی کر کے منشیات اسمگلروں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے شاہ کوٹ کے ستلج ندی پل پر جمعہ کے روز تین ملزمان کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن، ایک پستول تین میگزین برآمد کرکے منشیات اسمگلرگروہ کا پردہ فاش کیا ۔ ملزمان کی شناخت ضلع کپورتھلہ کے گاؤں لتیاں والا کے رہنے والے ہنسراج سنگھ عرف ہنس ، کلبیر سنگھ عرف لکھا ، بلندر سنگھ عرف گوپی کے نام سے ہوئی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نوین سنگلا نے بتایا کہ ایس پی (ڈی) منپریت سنگھ ڈھلوں ، ڈی ایس پی شاہ کوٹ دیویندر سنگھ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ستلج ندی پل پر چیکنگ کرتے ہوئے آج ان تینوں ملزموں کو پکڑ لیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم نے ایک کار کو روکا اور تینوں ملزمان کے قبضے سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کی ، پولیس ٹیم نے چیکنگ کے دوران کار کے ڈیش بورڈ سے ایک پستول اور ایک میگزین بھی برآمد کی ۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here