ریاستوں میں مفت ویکسین کی تقسیم کے لئے ایک شفاف منصوبہ ہونا چاہئے: کانگریس

0
101

ہلی ، 8 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں بالغوں کے لئے مفت ویکسینیشن کا اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ریاستوں میں شفافیت کے ساتھ یہ ویکسین کس طرح تقسیم کی جائے گی کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین کی تقسیم میں شفافیت ہونی چاہئے اور پورے ملک میں ویکسین کی ایک ہی قیمت ہونی چاہئے۔ اگر حکومت نے مفت ویکسین کا اعلان کیا ہے تو پھر یہ بھی بتانا چاہئے کہ 25 فیصد ویکسین نجی اسپتالوں کے لئے کیوں رکھی گئی ہے اور اگر اسے رکھا جاتا ہے تو اس کی قیمت بھی طے کی جانی چاہئے۔
انہوں نے بتایاکہ برطانیہ ، امریکہ سمیت دنیا کے بہت سارے بڑے ممالک میں حکومت ٹیکے لگارہی ہے ، لہذا نجی اسپتالوں کے لئے ہندوستان میں 25 فیصد ویکسین رکھنا کیا صحیح بات ہے؟ واضح رہے کہ کوئی بھی نہیں جانتا ہے کہ اس ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ مرکزی حکومت کو یہ بتانا چاہئے کہ وہ پورے ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو بلا معاوضہ ٹیکے لگائے گی ، لیکن ریاستوں میں اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا اس کو بھی بتایا جانا چاہئے تاکہ کسی بھی ریاست کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہوسکے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here