سہارنپور:چوری کی چھ بائیک برآمد،2گرفتار

0
200

ہارنپور:05جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارن پور کی تھانہ سرساوا پولیس نے چوری کی چھ بائیکوں سمیت دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ رائے پور۔سرساوا روڈ واقع سادھن کوآپریٹیو سوسائٹی کے نزدیک گذشتہ رات پولیس اور بدمعاشوں کو اس وقت آمنا سامنا ہوگیا جب تھانہ سرساوا انچارج پروین کمار چیکنگ مہم پر تھے۔ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل پر سوار ان دونوں بدمعاشوں کو چاروں جانب سے گھیر کر گرفتار کرلیا۔
گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے پولیس نے پانچ موٹر سائیکل و دیگر آلات ضبط کئے ہیں۔ برآمد موٹر سائیکلوں پر ریاست ہریانہ کا نمبر ہے۔ایس پی دیہات اتل شرما نے بتایا کہ برآمد موٹر سائیکل چوری کی ہیں۔ جب کہ ان میں ایک بائیک فرضی نمبر کی ملی ہے۔ یہ شاطر گاڑی چور گروہ بائیک چوری کر کے انہیں ہریانہ وغیرہ ریاستوں میں فروخت کرتے تھے۔ جنہیں وقت رہتے گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں گاڑی چوروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here