حکومت پر پرینکا کا زبردست حملہ ـ ’کورونا بحران میں پٹرول اور ڈیزل سے ڈھائی لاکھ کروڑ کی کمائی

0
162

دہلی ، 10 جون (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھا کر ڈھائی لاکھ کروڑکی کمائی کی ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ سال 6 جون سے رواں سال 6 جون تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرکے ڈھائی لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا منافع حاصل کیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے فیس بک پوسٹ میں کہا ’’جب ملک مشکلات کا شکار تھا ، لوگوں کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، تب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر ڈھائی لاکھ کروڑ کمائے، عام لوگوں کو کیا حاصل ہوا۔‘‘
ایک سال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا موازنہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا
’’6 جون 2020 کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت: 71 روپے ، ڈیزل کی قیمت: 69 روپے
6 جون 2021 کو پٹرول کی قیمت: 95 روپے ڈیزل کی قیمت: 85 روپے۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here