شمیر: جنگلی جانوروں کا بستیوں میں راج، لوگ خوف و دہشت میں

0
219

ی نگر، 8 جون (یو این آئی) وادی کشمیر کے میدانی علاقوں کی بستیوں میں بھی آئے روز جنگلی جانوروں کے کھلے عام گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات رونما ہونے سے جہاں لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے وہیں محکمہ وائلڈ لائف نے بھی وادی کے قرب وجوار میں ان جانوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وسطی ضلع بڈگام کی ہاؤسنگ کالونی اوم پورہ میں کچھ روز قبل ایک تیندوے نے چار سالہ کمسن بچی کو اپنے گھر کے صحن سے اٹھا کر متصل ہی واقع فارسٹ نرسری میں اپنا نوالہ بنایا۔
اس سانحہ کے بعد جہاں لوگوں میں مزید خوف بھی پھیل گیا اور متعقلہ محکمے کے خلاف غم و غصہ بھی وہیں محکمے نے بھی جنگلی جانوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس آپریشن کے تحت محکمہ وائلڈ لائف نے منگل کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ووین علاقے میں ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پونچھ گنڈ علاقے میں بھی تیندوا کے دو بچے پکڑے گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ اطلاع موصول ہونے پر کہ ضلع پلوامہ کے ووین علاقے میں ایک تیندوا بستی میں گھوم رہا ہے، کارروائی انجام دیتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔
وسطی ضلع بڈگام کے پونچھ گنڈ علاقے میں پیر کی شام تیندوے کے دو بچوں کو پکڑ لیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے پیر کی شام پونچھ گنڈ میں تیندوے کے دو بچوں کو پکڑ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی ماں نزدیک ہی کہیں چھپی ہوگی لہٰذا لوگوں کو احتیاط کرنا چاہئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here