اٹھارہ سال سے زائد شہریوں کو مفت ویکسین ، ریاستوں کی ذمہ داری ختم : مودی

0
164

 دہلی ،7 مئی (یو این آئی) کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں چلائی جا رہی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اٹھ رہے سوالات کے درمیان مرکزی حکومت نے آج ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا اور ریاستوں کو ویکسین خریدنے کی ذمہ داری سے آزاد کر دیا ۔
اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے گذشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے بعد لاگو کی گئی ’پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کا فائدہ دوسری لہر کے بعد بھی لوگوں کو دینے کے لئے اس کی مدت میں دیوالی تک توسیع کرنے فیصلہ کیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز قوم سے خطاب میں یہ اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا ’’ آج یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ریاستوں کے پاس ویکسینیشن سے متعلق 25 فیصد کام تھا ، اس کی ذمہ داری حکومت ہند اٹھائے گی۔ ان دو ہفتوں میں مرکزاورریاستی سرکاریں مل کر نئے رہنما خطوط کے مطابق ضروری تیاری کر لیں گی ۔ آئندہ 21 جون پیر سے ملک کی ہر ریاست میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کے لئے حکومت ہند ریاستوں کو مفت ویکسین دستیاب کرائے گی‘‘ ۔
مسٹر مودی نے کہا ’’ ویکسین مینوفیکچررز سے ویکسین کی پیداوار کا 75 فیصد حصہ حکومت ہند خود خرید کر ریاستی حکومتوں کو مفت دے گی ۔ ملک کی کسی بھی ریاستی حکومت کو اس ویکسین پر کچھ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ اب تک ملک کے کروڑوں لوگوں کو مفت ویکسین مل چکی ہے ۔ اب 18 سال کی عمر کے لوگ بھی اس میں شامل ہوں گے۔ ملک کے تمام شہریوں کے لئے حکومت ہند ہی مفت ویکسین فراہم کرے گی ۔ ملک میں تیارشدہ ویکسین میں سے 25 فیصد ،پرائیوٹ سیکٹر کے اسپتال براہ راست لے پائیں گے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتال ویکسین کی مقررہ قیمت کے بعد ایک خوراک کے لئے زیادہ سے زیادہ 150 روپے ہی سروس چارج وصول کرسکیں گے۔ اس کی نگرانی کا کام ریاستی حکومتوں کے پاس ہی ہوگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here