عدم دستیابی کے سبب غریب خاندانوں کونہیں ملاسرسوں کا تیل، لیکن سبسڈی دی جائے گی

0
149

ار 4 جون (یواین آئی) ہریانہ اسٹیٹ کوآپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ نے آج واضح کیا ہے کہ سرسوں کے تیل کی عدم دستیابی کے سبب اے اے وائی اوربی پی ایل خاندانوں کو خوردنی تیل نہیں دیا جائے گا لیکن انہیں سبسڈی دی جائے گی۔
محکمہ خوراک ، سول سپلائی اور صارف امور کے ایک ترجمان کے مطابق ریاستی حکومت نے اے اے وائی اوربی پی ایل خاندانوں کو 250 روپے فی دولیٹر کا گرانٹ/سبسڈی دینے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جون کے مہینے کے لئے مستحقین کے بینک کھاتوں میں براہ راست سرسوں کے تیل کی سبسڈی دی جائے گی۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے تحت 11 لاکھ 40 ہزار 748 اے اے وائی اوربی پی ایل خاندانوں کو سبسڈی دی جائے گی۔ یہ عمل ہیفیڈ کے پاس سرسوں دستیاب ہونے تک جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کھلے بازارمیں سرسوں کے تیل کی قیمت فی لیٹر تقریباً 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ غریب خاندانوں کو یہ خوردنی تیل صرف 20 روپے فی لیٹرپردیا جارہا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here