کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، ایکٹو کیسز کی شرح 6.2 فیصد

0
161

کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، ایکٹو کیسز کی شرح 6.2 فیصد

نئی دہلی ، 03 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ نئے کیسزکے مقابلے میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں اور اس کی شرح کم ہوکر 6.2 فیصد رہ گئی ہے۔
اس دوران بدھ کے روز 24 لاکھ 26 ہزار 265 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گے ۔ ملک میں اب تک 22 کروڑ 10 لاکھ 43 ہزار 693 افراد کو ٹیکے لگا ئے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،34،154 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار 986 ہوگئی ۔ اس دوران دو لاکھ 11 ہزار 499 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو کروڑ 63 لاکھ 90 ہزار 584 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 80 ہزار 232 کم ہوکر 17 لاکھ 13 ہزار 413 رہ گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2887 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین لاکھ 37 ہزار 989 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.79 ہوگئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14،654 کم ہو کر 2،18،844 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 29،270 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54،60،589 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 553 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 96،751 ہوگئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here