ہنگائی کے اعداد و شمار کا مارکیٹ پر اثر رہے گا

0
423

بئی ، 13 جون (یو این آئی) کووڈ 19 کے کیسز میں گزشتہ تقریباََ ایک ماہ سے جاری گراوٹ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں گذشتہ ہفتہ مسلسل ہفتہ وار اضافہ درج کیا گیا اور نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
آنے والے ہفتے میں وبا کے انفیکشن اور ویکسینیشن کی رفتار کے ساتھ ہی مہنگائی کے اعداد و شمار پر بھی سرمایہ کاروں کی نگاہ رہے گی ۔ مئی کی خوردہ اور تھوک مہنگائی کےاعداد وشمار پیرکو جاری ہونے ہیں ۔ ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مئی میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ امریکی فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کا بھی مارکیٹ پراثرنظرآئے گا ۔ دو روزہ میٹںگ کے بعد بدھ کے روز فیڈ مالیاتی پالیسی پر بیان جاری کرے گا۔
گذشتہ ہفتے میں پانچ میں سے تین کاروباری دنوں میں سینسیکس میں اضافہ ہوا تھا جبکہ منگل اور بدھ کو گراوٹ دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس ہفتے کےدوران 374.71 پوائنٹس یعنی 0.72 فیصد اضافے کے ساتھ 52،474.76 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 129.10 پوائنٹس یعنی 0.82 فیصد کےہفتہ وار مضبوطی کے ساتھ جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر 15،799.35 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر رہا۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کا روز زیادہ رہا ۔ ان میں بدھ کو چھوڑ کو بقیہ چار دن میں اضافہ ہوا ۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 416.34 پوائنٹس یعنی 1.85 فیصد کے ہفتہ وار اضافے کے ساتھ 22،927.83 پوائنٹس اور سمال کیپ 854.40 پوائنٹس یعنی 3.52 فیصد بڑھ کر 25،116.30 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here