تیسری لہر کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لئے وائٹ پیپر میں تجویزیں پیش کی گئیں ہیں: راہل

0
126

دہلی ، 22 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کووڈ نے گہرا درد دیاہے اور اس کی وجہ سے ملک میں لاکھوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں لیکن حکومت ابھی تک سنبھل نہیں رہی ہے   لہذا پارٹی نے ایک وائٹ پیپر جاری کیا جس میں ممکنہ تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے تجویزیں پیش کی گئیں ہیں ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو یہاں مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے یہ وائٹ پیپر تفصیل سے تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وائٹ پیپر کے ذریعہ ان کا مقصد حکومت کی طرف انگلی اٹھانا نہیں ہے ، بلکہ حکومت نے پہلی اور دوسری لہر کو شکست دینے کے دوران جس طرح کی غلطیاں کی ہیں، ممکنہ تیسری لہر میں ان غلطیوں کو سدھارنے اور صحیح اقدامات کرنے کی تجویزیں پیش کی گئیں ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ “ہم جانتے ہیں کہ ان غلطیوں کو آنے والے وقتوں میں بھی سدھارنا پڑے گا۔ پورا ملک جانتا ہے کہ دوسری لہر سے پہلے ہمارے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے دوسری لہر کی آمد کے بارے میں بات کی تھی۔ اس وقت حکومت کو جو اقدام کرنا چاہئے تھا ، حکومت کا جو رویہ ہونا چاہئے تھا وہ نہیں رہا اور اسی وجہ سے پورے ملک کو دوسری لہر کا درد برداشت کرنا پڑا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ تیسری لہر کے بارے میں بات کی جارہی ہے لیکن ہم ابھی بھی اسی لہر پر کھڑے ہیں جیسے دوسری لہر سے پہلے کی صورت حال میں کھڑے ہیں۔ جب پورا ملک جانتا ہے کہ تیسری لہر آنے والی ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے حکومت کو پوری تیاری کرنی چاہئے۔ اسپتال کے بیڈ ، آکسیجن ، دوائیں وغیرہ کا مناسب انتظام ہونا چاہئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو کام دوسری لہر میں نہیں ہوسکا تھا وہ تیسری لہر کی تیاری میں مکمل کرنا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here